اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی محمد خان نے کہا ہے کہ غزہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے،فلوٹیلا ایک انسانیت ہے اس کا بھرپور ساتھ دیا جائے، امت مسلمہ پہلے جاگ جاتی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا،سول سوسائٹی بیدارہوئی ہیں، حکومت پاکستان صمود فلو ٹیلا کی حمایت اورفلوٹیلا میں شریک پاکستانی وفد کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کرے،علی محمد خان نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن، فلسطین ایکشن کولیشن اور فلسطین فورم کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سیمینار سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر، فلسطین فورم کی رہنماء حمیراطیبہ و دیگر نے بھی خطاب کیا،مقررین کا مزید کہنا تھا کہ ا س وقت غزہ جل رہا ہے اور یہود کی جانب سے غزہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے،گلوبل صمود فلو ٹیلا کی وجہ سے سٹیٹ نا کام ہو رہی ہے۔یورپی ممالک فلسطین کو تسلیم کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کا اگر باقی ممالک سے موازنہ کیا جائے تو باقی ممالک اسرائیل سے دورہو رہے ہیں اور غزہ کے نزدیک ہو رہے ہیں اور پاکستان غزہ سے دورہو رہا ہے اور اسرائیل کو آہستہ آہستہ تسلیم کر رہا ہے۔فلوٹیلا ایک انسانیت ہے اس کا بھرپور ساتھ دیا جائے،سول سوسائٹی بیدارہوئی ہیں اور ہم سب حکومت پاکستان سے صمود فلو ٹیلا کی حمایت کی درخواست کرتے ہیں،علی محمد خان نے کہا کہ تنظیمیں تو جہاد نہیں کر سکتی یہ کام حکومتوں کا ہے، جو میڈیا ٹیم ہے اس نے ادھر تو ڈیوٹی کرنی ہے فلسطین کو کور کریں ڈیوٹی کے ساتھ ثواب بھی ملے گا،آپ تو اپنے بچوں کے ساتھ ٹائم گزار رہے ہیں بچوں سے پوچھ رہے ہیں بیٹا کیا کھانا ہے کون سی تکلیف ہے۔کیا وہ بچے ٹی وی پر نظر نہیں آ رہے جو ایل نوالے کے لیے تراس رہے ہیں،فلسطین کا مسلہ صرف تنظیموں کا کام ہے کیا 25 کروڑ عوام کے ملک کا کام نہیں ہے۔آپ سے آپ کی ذات کے بارے میں اللہ پاک کے ہاں پوچھا جائیگا،جب پاکستان کی قرارداد پاس ہوئی تھی اس وقت فلسطین کی قرارداد بھی قائد اعظم محمد علی جناح کے ہاتھوں پاس ہوئی تھی،جو بھی بندہ اسرائیل کو تسلیم کرے گا یہ عوام اس کے خلاف کھڑی ہو گی۔حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جب کسی جبر کو دیکھو تو اس پہلے سمجھاؤ پھرہاتھوں سے روکو اگر کچھ بھی نہیں کر سکتے تو نفرت کریں،کیا فلسطین کے لوگوں کو وہاں مرنے کے لئے اکیلا چھوڑ دیں، جوبھی تنظیم یاجو بھی بندہ فلسطین کے حوالے سے بات کرے گا علی محمد خان اس کے ساتھ کھڑا ہو گا،کاش اگر امت مسلمہ پہلے جاگ جاتی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا،گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل پاکستانی وفد کو خراجِ تحسین اور ان کی حفاظت کے حوالے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلوٹیلا میں شریک پاکستانی وفد کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کرے۔
مزید پڑھیں: کیا پاکستان اب بھی ایشیا کپ فائنل کھیل سکتا ہے؟