اتوار,  21  ستمبر 2025ء
ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن ، 2 خودکش حملہ آوروں سمیت فتنہ الہندستان کے 7 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کرکے فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔ ہلاک ہونے والوں میں 3 افغان اور 2 خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔

ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ باردو بھی برآمد کر لیا گیا، ہلاک فتنہ الہندوستان کے کارندے دہشتگردی کی مختلف سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دوسرے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینٹائزیشن آپریشن جاری ہے، بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی

مزید پڑھیں: مسلح افواج نے عوام سے کیا وعدہ پورا کردیا،ڈی جی آئی ایس پی آر

مزید خبریں