اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عدالت نے 9 مئی کو سرکاری گاڑی جلانے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو بری جبکہ یاسمین راشد ،اعجاز چودھری، محمود الرشید،عمر سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی موجودگی ثابت نہ ہونے پر بری کیا ، اس کے علاوہ روبینہ جمیل اورافشاں طارق کو بھی بری کر دیا۔
اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے کورٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سناتے ہوئے خدیجہ شاہ کو بھی 5 سال قید کی سزا سنا دی ، فیصلے کے مطابق
تھانہ سرور روڈ کے مقدمہ نمبر 109/23 میں کل 51 ملزمان کا چالان پیش کیا گیا۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کے 4 ججز کا چیف جسٹس کو خط، عدالتی رولز کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری پر تحفظات
عدالت نے کل 39 ملزمان کا ٹرائل مکمل کیا،12 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ، مقدمے میں 5 خواتین ملزمان بھی شامل ہیں۔