پیر,  11  اگست 2025ء
یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سے کروڑوں روپے مالیت کی گھڑی چھین لی گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی سے ڈکیتی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی گھڑی چھین لی گئی۔

چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ڈکیتی کے دوران مجھ سے جو گھڑی چھینی گئی وہ 12 سال قبل سستے دور میں خریدی تھی۔ اور سونے کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے اس گھڑی کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ویسے تو مرد پر سونا پہننا حرام ہے مگر سفر میں سونا ساتھ رکھ لینا چاہیے۔ کیونکہ ہنگامی ضرورت پڑنے پر سونا فروخت کیا جا سکتا ہے۔ چھن جانے والی گھڑی میرے ہاتھ میں موجود تھی۔ ڈکیت نے میرے میزبان اور میری گھڑی چھین لی۔

عبدالقادر گیلانی نے کہا کہ میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ بارسلونا میں موجود تھا جب یہ واقعہ پیش آیا۔ تاہم اللہ کا شکر ہے کہ جان محفوظ رہی۔

مزید پڑھیں: بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد کا بینظیر کچن روزگار پائلٹ پروجیکٹ این اے 56 سے شروع کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی ان دنوں سیروتفریح کی غرض سے بارسلونا میں موجود ہیں۔ اور ان سے چھن جانے والی گھڑی کی مالیت 56 ہزار یورو تھی۔ جو پاکستانی کرنسی میں ایک کروڑ 85 لاکھ روپے بنتی ہے۔

مزید خبریں