بدھ,  30 جولائی 2025ء
بھارتی پارلیمنٹ میں راہول گاندھی نے پانچ لڑاکا طیارے کھونے کی تصدیق کر دی، سحر کامران کا ردعمل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پانچ بھارتی لڑاکا طیاروں کی تباہی کے انکشاف پر پاکستان میں بھی ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے اس معاملے پر ٹوئٹر پر اظہارِ خیال کیا ہے۔

یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک عوامی بیان میں بھارت کے پانچ جنگی طیارے کھونے کا دعویٰ کیا۔ اس کے بعد بھارتی پارلیمنٹ کے جاری اجلاس میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ بھارت نے حالیہ تنازع میں کم از کم پانچ طیارے کھوئے ہیں۔

سحر کامران نے اپنے ردعمل میں لکھا کہ:
“بالآخر سچ سامنے آ گیا! بھارت کا پروپیگنڈا بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔ راہول گاندھی کا بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے مؤقف میں ہمیشہ سچائی رہی ہے۔”

راہول گاندھی کے بیان کے بعد بھارتی حکومت پر شدید دباؤ آ گیا ہے، کیونکہ سرکاری طور پر اس سے قبل طیاروں کے نقصان کو تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: آصف علی زرداری قوم کے مدبر و زیرک رہنما ہیں، ان کی قیادت ملک کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے: سحر کامران

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اعتراف سے بھارت کی عسکری کارکردگی پر سوالات اٹھتے ہیں، جبکہ پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر تقویت ملی ہے۔

مزید خبریں