منگل,  29 جولائی 2025ء
اسلام آباد ماڈل جیل H-16 کے لیے پولیس نفری کی فراہمی کا فیصلہ
اسلام آباد ماڈل جیل H-16 کے لیے پولیس نفری کی فراہمی کا فیصلہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد پولیس نے نئی تعمیر شدہ ماڈل جیل سیکٹر H-16 میں سیکیورٹی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) کی ہدایات پر سیکورٹی آپریشنز اور لاجسٹکس ڈویژن کی جانب سے کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو ڈیپوٹیشن پر ماڈل جیل میں تعینات کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے مخصوص شرائط بھی مقرر کی گئی ہیں:

  • نامزد اہلکاروں کی عمر 50 سال سے کم ہو

  • جسمانی اور ذہنی طور پر مکمل صحت مند ہوں

  • انہیں کسی قسم کی بڑی محکمانہ سزا نہ ملی ہو

  • کم از کم 3 سالہ سروس مکمل کر چکے ہوں

تمام ڈویژنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ مطلوبہ معلومات مقررہ فارمیٹ کے مطابق پانچ دن کے اندر اندر فراہم کی جائیں تاکہ ان اہلکاروں کی تعیناتی کی منظوری اعلیٰ حکام سے حاصل کی جا سکے۔

یہ اقدام اسلام آباد ماڈل جیل میں مؤثر سیکیورٹی اور انتظامی امور کی بہتری کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: “نشہ اب نہیں” مہم ناکام، اسلام آباد پولیس کے اندر منشیات کے عادی اہلکاروں اور بھتہ خوری نے مہم کی قلعی کھول دی

مزید خبریں