بدھ,  09 جولائی 2025ء
فنی خرابی کے باعث ترکش ایئرلائن کی لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

لاہور(روشن پاکستان نیوز) ترکش ایئرلائن نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترکش ایئرلائن کی استنبول جانے والی پرواز نے ٹیک آف کے فوراً بعد فنی خراب کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کی۔ ہنگامی لینڈنگ کے باعث طیارے کے مسافر خوفزدہ ہو گئے۔

ذرائع ایئرپورٹ کے مطابق جیسے ہی پرواز نے روانگی اختیار کی۔ تو طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی۔ جس پر پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کر کے واپسی کی اجازت طلب کی۔

یہ بھی پڑھیں: ائیرپورٹس پر مسافروں سے ہتک آمیز رویہ — ریاستی اداروں کو رویہ بدلنا ہوگا

ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے فوری اجازت ملنے کے بعد پائلٹ نے مہارت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بہ حفاظت واپس لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

لینڈنگ کے بعد طیارے کو پارکنگ ایریا میں منتقل کر دیا گیا۔ اور جہاں ایئرکرافٹ انجینئرز نے فوری طور پر جہاز کا تکنیکی معائنہ شروع کر دیا۔ اور پرواز میں موجود تمام مسافروں کو بہ حفاظت طیارے سے اُتار کر لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا۔

مزید خبریں