پیر,  07 جولائی 2025ء
لاہوری شہری کا انوکھا اقدام: محرم میں “پودوں کی سبیل” لگا کر ماحول دوستی کا پیغام

لاہور (روشن پاکستان نیوز) — لاہور کے ایک باسی نے محرم الحرام کے مقدس مہینے میں جذبۂ خیرسگالی اور ماحولیاتی شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے منفرد قدم اٹھایا۔ جہاں عام طور پر اس ماہ میں پانی، شربت اور دودھ کی سبیلیں لگائی جاتی ہیں، وہیں اس شہری نے سبیل کی روایت کو ایک نئے انداز میں نبھاتے ہوئے پانی کے بجائے مختلف اقسام کے پودوں کی سبیل قائم کر دی۔

یہ سبیل شہر کے ایک مصروف علاقے میں لگائی گئی جہاں گزرنے والے افراد کو مفت میں پودے دیے جا رہے ہیں تاکہ وہ انہیں اپنے گھروں یا آس پاس کے مقامات پر لگا سکیں۔ شہری کا کہنا ہے کہ یہ عمل نہ صرف صدقہ جاریہ ہے بلکہ ماحولیاتی بہتری میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ دور میں درختوں اور پودوں کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، اور ہمیں اس ماہِ غم میں نہ صرف انسانی خدمت بلکہ قدرتی ماحول کی بہتری کے لیے بھی اقدامات کرنے چاہئیں۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی محرم الحرام میں فول پروف سیکیورٹی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں

شہریوں کی بڑی تعداد نے اس انوکھے اقدام کو سراہا اور اسے محرم کے پیغامِ فلاح و قربانی کے عین مطابق قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر بھی اس سبیل کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، اور لوگ اس خیال کو دوسرے شہروں میں بھی اپنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مزید خبریں