هفته,  05 جولائی 2025ء
5 جولائی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب ، آمریت کے اندھیروں کا ملکر خاتمہ کرنا ہو گا ، بلاول بھٹو

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 5 جولائی کو آمریت نے قوم میں نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے جن کے اثرات آج بھی سیاسی، سماجی اور قومی شعور پر واضح ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 5 جولائی کوعوامی منتخب حکومت پر شب خون مارا گیا جس نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔ ہم سب کو مل کر آمریت کے اندھیروں کا خاتمہ کرنا ہو گا تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک روشن، پُرامن اور جمہوری پاکستان دے سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ وقت آ گیا ہے کہ نفرت، انتشار اور شخصی اقتدار کی دلدل سے نکل کر اتحاد، برداشت اور آئین کی بالادستی کو اپنایا جائے۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کا نیشنل پریس کلب میں دبنگ خطاب: سفارتی کامیابیاں، بھارت کو مؤثر جواب، کشمیر و میڈیا کا مؤقف اجاگر

مزید خبریں