اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس میں شدید ہنگامہ ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی تقریر کے دوران اپوزیشن رہنما اقبال آفریدی کی حکومتی ارکان سے ہاتھا پائی ہو گئی۔
ا سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ بحث سمیٹ رہے تھے، پی ٹی آئی ارکان نے وزیر خزانہ کی جانب آنے کی کوشش کی تاہم حکومتی ارکان نے وزیرخزانہ کے گرد حصار بنا لیا۔
پی ٹی آئی ارکان نے وزیر خزانہ کے سامنے احتجاج شروع کر دیا اور نعرے بازی کی ، جس کے بعد پی ٹی آئی رکن اسمبلی اقبال آفریدی کی وفاقی وزیر حنیف عباسی سے ہاتھا پائی ہوئی تاہم دیگرارکان اسمبلی نے مداخلت کرکے بیچ بچاؤ کرایا۔
مزید پڑھیں: پنجاب بھر میں یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ