پہلے لبنان ، پھر یمن ، اب ایران ، ہم نہ بولے تو وہ ہم پر آئیں گے ، اسرائیل کو روکنا ہو گا ، بلاول بھٹو

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پہلے عراق اور اب ایران کے بارے میں کہا گیا کہ ان کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار ہیں، پہلے وہ لبنان آئے پھر یمن ، اب ایران آ گئے، اگر ہم اب نہ بولے تو جب وہ ہم پر آئیں گے تو کوئی بولنے والا نہیں ہو گا، اسرائیل کی رجیم کو روکنا ہو گا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایران کی ایٹمی سائٹس پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل 1996 سے کہہ رہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار کے قریب ہے ، اسرائیل نے جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی فوجی قیادت اور ایرانی سائنسدانوں کو جنگ کے میدان میں نہیں بلکہ ان کے گھر میں ٹارگٹ کیا گیا ، سب سے بڑی خلاف ورزی ایران کی نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران میں ایٹمی تنصیبات پر حملے میں اگراخراج ہوتا تو سارے خطے خصوصاً پاکستان پر اثرات ہوتے، امریکا کے لوگ اس جنگ کی حمایت نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھارت کیخلاف فوجی اور سفارتی سطح پر کامیابی عطا کی، ہمارے خطے میں بھی نتین یاہو کی سستی کاپی موجود ہے ، ہم جہاں بھی گئے ، نتین یاہو کی سستی کاپی کے نمائندے بھی گئے ، ہم نے انہیں سفارتی محاذ پر شکست دی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی بھی یو این چارٹرکی خلاف ورزی ہے، اگر پانی کو روکا گیا تو ہمیں ایک اور جنگ لڑنا پڑے گی، بھارت ہمارے تین دریاؤں پر ڈیم بنائے گا تو جنگ لڑیں گے۔

مزید پڑھیں: ایران پر امریکی حملوں کے بعد تیسری جنگ عظیم کا خدشہ: نیوکلئیر حملے میں دنیا اور پاکستان کے سب سے محفوظ مقامات کونسے؟

مزید خبریں