مجھ میں اور شہباز شریف میں فرق نہیں، وزیراعظم کوئی ہو، ہم ایک ہیں: نوازشریف

لندن (روشن پاکستان نیوز) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے مجھ میں اور شہباز میں کوئی فرق نہیں، وزیراعظم کوئی بھی ہو فرق نہیں پڑتا ہم ایک ہیں۔ لندن میں اپنے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب میں نواز شریف نے کہا حکومت اندرونی اورعالمی سطح پربہترین کام کررہی ہے اور ایران کے معاملے پرحکومت کا موقف حق پرمبنی ہے۔انہوں نے کہا پاکستان نے بھارت کی جارحیت کیخلاف اپنا دفاع کیا، ہماری فوجی صلاحیت دفاع کیلئے ہے۔نوازشریف نے مزید کہا مسلم لیگ ن کے اوورسیزکارکن ہمارا اثاثہ ہیں، موجودہ حالات میں سب کومل کرکام کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: آلائشیں اٹھانے کیساتھ سڑکوں کو دھویا اور عرق گلاب کا چھڑکاؤ کیا جائے، مریم نواز

مزید خبریں