اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ، پہلی پرواز پی کے 732 جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئی۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر حاجیوں کا استقبال کیا ، اس موقع پر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ کوئی شک نہیں حکومت پاکستان اورسعودی حکومت نے حجاج کو بہترین سہولیات مہیا کیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت آئندہ سال اس سے بھی بہتر انتظامات کرے گی، عازمین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
اس موقع پر پہلی پرواز سے پہنچنے والے حجاج کرام نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے کئے گئے حج انتظامات کو سراہا۔
مزید پڑھیں: ویلڈن ثناء میر! پاکستان کی بیٹی, سابق پاکستانی ویمن ٹیم کپتان ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل…..