اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر پورمیں ایئر پورٹ بنایا جائیگا،میڈیکل کالجز میں کوٹہ15 فیصد ہوگا،ٹاپ15 اوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈز بھی دیے جائیں گے۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ملک سے بہت محبت کرتے ہیں،ان کی محبت اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،دنیا کےہر کونے سے یہاں پر اوورسیز پاکستانیز تشریف لائے ہیں۔
ایک کروڑ سے زائدپاکستانی دنیا کے مختلف ملکوں میں آباد ہیں،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے محنت،لگن اور قربانیوں سے اپنامقام بنایا،بیرون ملک مقیم پاکستانی قیمتی زرمبادلہ بھیجتے ہیں۔
اوورسیز پاکستانی اپنی محنت سے رزق حلال کمارہے ہیں،پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کی مضبوطی میں حصہ ڈال رہے ہیں۔
جتنی بھی مراعات اوورسیز پاکستانیوں کو دیں کم ہیں،وقت آئے گا آپ کو سہولتیں دینے کے لیے اعلانات کروں گا،آپ کے جائز مطالبات منظور کرنے کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں گے۔
آرمی چیف کی جو بات زبان پر بات ہوتی ہے وہی دل میں ہوتی ہے،دہشتگردی کے تانے بانے کہاں سے ملتے ہیں،سب جانتے ہیں،سب کو پتہ ہے کہ دہشتگردی کیلئے کون فنڈنگ کر رہا ہے۔
دہشتگردی کیخلاف 80ہزار پاکستانیوں نے قربانیاں دیں،افواج پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جو جنگ لڑی اس کی مثال نہیں ملتی،2018میں ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہوچکا تھا۔
پاکستان کے عوام اور افواج کی قربانیوں سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوچکا تھا،ملک میں انتشار پھیلانے والوں کے تانے بانے کہاں ملتےہیں،سب معلوم ہے،سوات سمیت دیگرجگہوں پر دہشتگردوں کو آباد کرکے غلطی کی گئی،فاش غلطیوں کی وجہ سے ملک میں دہشتگردی واپس آئی،سوشل میڈیا پر کیسی غلیظ گفتگو کی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بہتری شب و روز کی محنت کانتیجہ ہے،ایسا ہی ٹیم ورک رہا تو پاکستان دنیا کی سب سے بڑی طاقت بنے گا،کشمیریوں کو حق ملنے تک تمام سفارتی مدد جاری رہے گی۔
وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کااعلان کیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالتوں کاکام جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان امریکا کیساتھ دیرینہ شراکت داری کو مزید گہرا کرنا چاہتا ہے، آرمی چیف
یونیورسٹیز میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے 5فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے،میر پورمیں ایئر پورٹ بنانے کااعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی خواہش ہے کہ میرپور میں ایئرپورٹ بنے۔
میڈیکل کالجز میں اوورسیز پاکستانیوں کاکوٹہ15 فیصد ہوگا،جوٹاپ 15 اوورسیزپاکستانی زیادہ زرمبادلہ بھیجیں گے انہیں سول ایوارڈز دیں گے۔