اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بتایا کسی کو اپنے لیے مذاکرات کا اختیار نہیں دیا۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر پیشرفت وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈاپور اور سیاسی قیادت کی بانی سے ملاقات کے بعد ہوگی ۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپوزیشن اتحاد کیلئے کوششیں مزید تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی رہائی کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ پارٹی عہدیدار اور کارکن ایک دوسرے کیخلاف میڈیا یا عوامی مقامات پر بیان نہ دیں۔