اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ازبکستان ایئر ویز نے اعلان کیا ہے کہ وہ 24 مئی 2025 سے تاشقند اور اسلام آباد کے درمیان ہفتے میں ایک بار براہِ راست پرواز کا آغاز کرے گی۔
ایئر لائن کے مطابق یہ نئی پرواز دونوں ممالک کے درمیان سیاحت، تجارت اور عوامی روابط کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
ہفتہ وار پرواز کا آغاز پاکستان اور ازبکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی و تجارتی تعلقات کا مظہر ہے، اور مسافروں کے لیے سہولت کا ایک نیا دروازہ کھولے گا۔
پرواز کا شیڈول اور دیگر تفصیلات جلد ایئر لائن کی ویب سائٹ اور ٹریول ایجنٹس کے ذریعے جاری کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: 60 سال سے زائد عرصے میں خواتین پر مشتمل پہلی خلائی پرواز