اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے 16 مئی سے دبئی سے اسکردو کے لیے ہفتہ وار پرواز کا اعلان کیا ہے۔ یہ پرواز ہر جمعہ کو ایئر بس اے 320 طیارے کے ذریعے آپریٹ کی جائے گی۔
پی آئی اے کے حکام کے مطابق، اس نئی پرواز کا مقصد دبئی اور اسکردو کے درمیان رابطہ بڑھانا ہے، تاکہ مقامی اور بین الاقوامی مسافروں کو بہتر سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔ اس پرواز کے آغاز سے اسکردو میں سیاحت کے شعبے کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔
یہ پرواز دبئی سے اسکردو کے لیے ہفتہ وار ہوگی، جو ان مسافروں کے لیے ایک بہترین آپشن ثابت ہو گی جو قدرتی خوبصورتی سے بھرپور اسکردو کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے کا کینیڈا اور پیرس سے کرایوں میں کمی کا اعلان