اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین کو 1979 میں آج ہی کے دن راولپنڈی میں پھانسی دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا
واضح رہے کہ پچھلے سال سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے مقدمے میں ٹرائل منصفانہ نہیں تھا ۔
ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے سلسلے میں آج صوبہ سندھ میں عام تعطیل ہے۔