اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک انوکھا اور تشویش ناک واقعہ سامنے آیا ہے جس میں کچھ نوجوانوں نے فیصل مسجد کے قریب اپنے موٹرسائیکلوں کے پنکچر ہونے کی شکایت کی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں نوجوانوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ افطاری کے لیے فیصل مسجد آئے تھے، جہاں انہوں نے اپنے موٹرسائیکل پارک کیے اور پارکنگ سٹیکر وصول کرنے کے بعد فیس بھی ادا کی۔
ویڈیو کے مطابق، جب یہ نوجوان افطاری کے بعد واپس آئے تو انہیں اپنے موٹرسائیکلوں میں چھ چھ پنکچر ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے فیصل مسجد کے قریب ایک پنکچر والے دکان پر اپنے موٹرسائیکل کو لے جایا تو وہاں یہ بات سامنے آئی کہ اسی طرح کے کئی دیگر موٹرسائیکلوں میں بھی ایک ہی قسم کی کیلیں ٹھوکی گئی تھیں اور ہر موٹرسائیکل میں چار سے چھ پنکچر تھے۔
پنکچر والا شخص ان سے منہ مانگے پیسے وصول کر رہا تھا اور موٹرسائیکل کی ٹیوبز کو ٹرپل قیمت پر تبدیل کرنے کی تجویز دے رہا تھا۔ اس واقعے کے بعد نوجوانوں نے یہ محسوس کیا کہ یہ ایک منظم گینگ کا کام ہے، جو جان بوجھ کر موٹرسائیکلوں کے پنکچر کرکے ان سے اضافی پیسے وصول کر رہا تھا۔
نوجوانوں نے حکام سے درخواست کی ہے کہ اس گینگ کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ ایسے فراڈز کا تدارک ہو سکے اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: دولت ایک نشہ ہے اور غریب ہونا سزا: بشریٰ انصاری کارساز واقعہ پر برہم