پشاور(روشن پاکستان نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک سال میں 50 ارب روپے کا قرضہ اتار ریا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اضافی ٹیکس لگائے بغیر ریونیو میں اضافہ کیا۔ جبکہ ہم نے اقتدار سنبھالا تو صوبے کے پاس تنخواہوں کے پیسے موجود نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک سال میں 50 ارب روپے کا قرضہ اتار دیا۔ اور جامعات کو فنڈنگ کر رہے ہیں۔ صوبے میں لیگل مائننگ سے 5 ارب روپے آمدن آئی۔ اور ہماری لائن بچھ جائے گی تو انڈسٹری کو سستی بجلی دیں گے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم نے اسکالرشپس اور طلبا کے وظائف میں اضافہ کیا ہے۔ جبکہ وہ اقدامات اٹھا رہے ہیں جن سے صوبہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گا۔
امن و امان کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے تو یہ بتائیں صوبے کے امن کے حالات کیوں خراب ہوئے؟ پی ٹی آئی دور میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی تھی۔ اور خیبرپختونخوا کی پولیس دہشتگردی کا مقابلہ کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ ہمارا حق ہے۔ اور کوئی ہماری پولیس پر تنقید کرے گا تو برداشت نہیں کریں گے۔ وفاق کچھ پیسے ابھی اور کچھ بعد میں دے دے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی سپورٹرز کاشیر افضل مروت کے ساتھ بھرپوریکجہتی کااعلان
پرویز خٹک کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پرویز خٹک کی طرح 1680 ارب روپے کو 80 ارب نہیں بناسکتا۔ سب سے پہلے عوام میں اپنا اعتماد بحال کریں۔ اور ہمارا ایسا صوبہ ہے جو قرضہ لیں گے وہ واپس کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کے حالات کا خیبر پختونخوا کے حالات سے موازنہ کرنا درست نہیں۔