هفته,  23 نومبر 2024ء
چیف الیکشن کمشنر قومی مجرم ، بہتر ہے معافی مانگ لیں ، حلیم عادل شیخ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی چیف الیکشن کمشنر قومی مجرم ہیں، بہتر ہے معافی مانگ لیں ورنہ وقت آنے پر آرٹیکل 6 لگے گا، چیف الیکشن کمشنر ممبران اور آر اوز،نگراں حکومت اور دلدل میں دھنس چکے ہیں جتنا زور لگائیں گے،اتنا پھنستے جائیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آج ایک پیغام دینے آیا ہوں، یہ لوگ دلدل میں پھنس چکے ہیں جتنا زور لگائیں گے پھنستے جائیں گے، چیف الیکشن کمیشن کے نام پیغام ہے، چیف الیکشن کمشنر قوم کا مجرم ہیں، وقت ہے معافی مانگ لیں ورنہ آرٹیکل 6 لگے گا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سب سے پہلے وقت پر الیکشن نہیں کروایا، آئین میں لکھا ہے صاف شفاف الیکشن کرانا ہوتا ہے، الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے عوام کی توہین کی ہے، انہوں نے مینڈیٹ کی توہین کی ہے۔

مزیدپڑھیں:کمشنر کے الزامات،الیکشن کمیشن نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی

پی ٹی آئی سندھ کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ پرسوں بھی اسلام آباد میں پریزینٹیشن دی گئی، اس میں بتایا گیا کس طرح فارم 45 سے 80 سیٹیں ہم جیتے ہیں، جس کو مینیج کر کے فارم 47 میں ہرا دیا گیا، کل کمشنر راولپنڈی نے ان کا کچا چٹھا کھول دیا۔

مزید خبریں