سیالکوٹ(روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ریحانہ ڈار نے کمشنر راولپنڈی کو سلیوٹ پیش کردیا۔
سیالکوٹ میں احتجاجی ریلی کے دوران میڈیا سے گفتگو میں ریحانہ ڈار نے کہا کہ غلطیاں انسانوں سے ہوتی ہیں، قوم بھی کمشنر راولپنڈی کو معاف کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے حریف امیدوار اور ن لیگی رہنما خواجہ محمد آصف نے عوام کے ووٹوں پر ڈاکا ڈالا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ میں انتخابات 2024ء میں اپنی فتح سے متعلق انصاف کےلیے آخری حد تک جاؤں گی۔
مزیدپڑھیں:ریحانہ ڈار نے خواجہ آصف کو دوبارہ الیکشن لڑنے کا چیلنج دیدیا











