اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیئرمین پاکستان نظریاتی پارٹی شہیر حیدر سیالوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ مسجد اقصیٰ پر قبضے کا ارادہ رکھتا ہے اور فلسطین کے قبلے کی طرف بڑھنے کی بات کر رہا ہے تو ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ایسی کسی بھی صورت حال میں وہ پاکستان سمیت پوری مسلم امہ کو پیغام دیں گے۔
شہیر حیدر سیالوی نے کہا کہ وہ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان سے لے کر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان تک اور ایران سے لے کر دیگر مسلم ممالک کے سربراہان تک اپنا پیغام پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج افغانستان میں مسلمان آپس میں لڑ رہے ہیں اور دنیا بھر میں مسلمان ہی مسلمانوں کو قتل کر رہے ہیں، ایسے میں امریکہ اپنے مذموم عزائم کے ساتھ مسلمانوں کے قبلہ اول پر قبضہ کرنے کی سازش کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: شہیر سیالوی کی موسی خیل کے قریب دہشت گردی واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت
انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو متحد ہو کر ان سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا تاکہ مسجد اقصیٰ اور فلسطین کے مسلمانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔