اتوار,  15  ستمبر 2024ء
شہیر سیالوی کی موسی خیل کے قریب دہشت گردی واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)چیئرمین پاکستان نظریاتی پارٹی شہیر سیالوی نے موسی خیل کے قریب دہشت گردی واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسافروں پر حملہ بزدلانہ اور وحشیانہ اقدام ہے۔ ملک دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے۔دلخراش واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا اور کہاکہ پاکستان نظریاتی پارٹی بلوچستان متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔شرپسند عناصر کے اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے قوم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مل کر کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا ۔

انہوں نے کہاکہ امن کا قیام اور شہریوں کے جان و املاک کا تحفظ کسی بھی ریاست یا حکومت کیلئے پہلی ترجیح ہونی چاہیئے۔

شہیر سیالوی نے کہاکہ صوبائی حکومت امن کے قیام کے مقصد کیلئے تمام تر ممکنہ کاوشیں یقینی بنائے ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News