کمشنر راولپنڈی کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں، دھاندلی پر پھانسی نہیں ہوتی: رانا ثنااللہ

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں لگتی، دھاندلی کرانے پر موت کی سزا نہیں ہوتی۔

رانا ثنا اللہ نےکہا کہ لیاقت چٹھہ صاحب نے کہا ہے کہ آج انہوں نے خود کشی کی کوشش کی، انہیں چوک میں پھانسی دے دی جائے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو معاملے کی تحقیقات کرانی چاہئیں، جن حلقوں سےمسلم لیگ ن جیتی ان کی اورجہاں پی ٹی آئی سمیت دیگرجماعتیں جیتی ہیں ان کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

مزید پڑھیں: کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ گرفتار

انہیں نے کہا کہ لیاقت چٹھہ اگر ذہنی طور پر درست ہوتے تو کسی کے کہنے پر دھاندلی نہ کرتے،خودکشیاں کرنا کسی ذہنی مریض کا ہی کام ہے،اللہ کا شکر ہے کہ لیاقت چٹھہ نے کہیں خود کشی نہیں کرلی۔

مزید خبریں