جمعرات,  09 جنوری 2025ء
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی پر احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی کے خلاف بھی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔ جبکہ فیصل جاوید کی طرف سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے درخواستوں پر دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ آئی 9 میں 2022 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی سپورٹرز کاشیر افضل مروت کے ساتھ بھرپوریکجہتی کااعلان

مزید خبریں