اتوار,  05 جنوری 2025ء
550 واٹ کا سولر سسٹم 100 یونٹ والے صارفین کو دیا جائے گا، صوبائی وزیر اطلاعات

لاہور(روشن پاکستان نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح کم ہوکر 4.1 فیصد پر آ گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مفت سولر پروگرام شروع کیا گیا ہے، اس پروگرام کے تحت ایک لاکھ سولر پینل تقسیم کئے جائیں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں دو مہینوں کا ریلیف دیا گیا، سولر پینل پروگرام سے ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین استفادہ حاصل کر سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 550 واٹ کا سولر سسٹم 100 یونٹ والے صارفین کو دیا جائے گا، 1100 واٹ کا سولر سٹم 101 سے 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کودیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ چند ہزار لوگوں کے لئے پراجیکٹ شروع ہوتا ہے، لاکھوں لوگ مستفید ہوتے ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے مہنگائی میں کمی کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، اور کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا ہے، اور حکومت نے مہنگائی کا رونا رونے کے بجائے عملی کام کر کے دکھایا ہے۔

صوبائی وزیراطلات نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے مہنگائی میں کمی کے لئے سرتوڑ کوششیں کیں، پنجاب حکومت نے بجلی بلوں کی مد میں 54 ارب روپے کی سبسڈی دی، اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ میرٹ پر دیئے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا سالانہ تبادلہ

انہوں نے کہا کہ ٹریکٹرز اسکیم سے بھی بہت سے لوگ استفادہ حاصل کررہے ہیں، حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتیں۔

مزید خبریں