اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ معیشت مستحکم ہورہی ہے،سماجی ترقی کی طرف توجہ دینا ہوگی۔
پائیدار ترقی کے جامع روڈ میپ ”اڑان پاکستان“ کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم اوران کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا پاکستان اونچی اڑان کے لئے ٹیک آف کر چکا ہے،ثابت ہوگیا کہ ترقی صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجیح ہے۔
نوازشریف کے ویژن کے مطابق پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے،حکومت معیشت میں استحکام اورعام آدمی کی خوشحالی کیلئے سرگرم عمل ہے،اڑان پاکستان پائیدار ترقی کا شاندار پلان ہے۔
برآمدات ، انوائرمنٹ،انرجی اور ایکویٹی پر مشتمل”فائیو ای“ویژن قابل تحسین ہے،قومی ترقی کی راہ میں حائل ہونے والوں کو اب قوم برداشت نہیں کرے گی۔
مزید پڑھیں؛ بھتیجے کا نکاح: مریم نواز کا بھارتی ڈیزائنر کا پہنا گیا جوڑا توجہ کا مرکز، قیمت بھی سامنے آگئی
پاکستان کے پاپولیشن پوٹینشل اور میسر وسائل کا بہتر استعمال ناگزیر ہے،پاکستان کی اڑان میں حائل ہونے والے اصل میں عوام کے دشمن ہیں۔