گجرات(روشن پاکستان نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ اورتحریک انصاف کے صدر پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی نے کہاہے کہ میرے بھتیجے (سالک حسین)نے گھر بیٹھ کر جس مہارت سے رزلٹ چینج کئے، اس کو داد ملنی چاہئے، پاکستان کے جتنے بھی لوگ سیاست کر رہے ہیں یا الیکشن لڑنا چاہتے ہیں وہ اسی طرح گھر بیٹھ کے اتنی خوبصورتی اور مہارت کے ساتھ اور دانائی کے ساتھ کام کریں، خواہ مخواہ سارا دن روڈ پہ سڑکوں پہ پھرنے کی کوئی ضرورت نہیں اورنہ ہی ووٹ مانگنے کی ضرورت ہے،
تفصیلات کے مطابق اپنے وکلا کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ اورتحریک انصاف کے صدر پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی نے کہا کہ میں اپنے بھتیجے سالک حسین کو مبارکباد پیش کرنا چاہتی ہوں اس نے جس خوبصورتی اور جس مہارت سے یہ سارا کھیل کھیلا ہے، میں واقعی بہت متاثر ہوئی ہوں،
انہوں نے کہاکہ میں واقعی میں سوچتی ہوں کہ پاکستان کے جتنے بھی لوگ سیاست کر رہے ہیں یا الیکشن لڑنا چاہتے ہیں وہ اسی طرح گھر بیٹھ کے اتنی خوبصورتی اور مہارت کے ساتھ اور دانائی کے ساتھ کام کریں، خواہ مخواہ سارا دن روڈ پہ سڑکوں پہ پھرنے کی کوئی ضرورت نہیں اورنہ ہی ووٹ مانگنے کی ضرورت ہے،
انہوں نے کہاکہ اس لڑکے(سالک حسین) نے گھر بیٹھ کے اتنی خوبصورتی سے تین چار دن میں جس طرح سارا رزلٹ چینج کیا ہے ،میں کہتی ہوں اس کو داد دینی چاہیے ،
ان کا کہنا تھا کہ ٓاج میں آراوکے دفتر میں بیٹھی دیکھ رہی تھی ہمارے آر او حیدر عباس وہ بیچارے پچھلی دفعہ بھی بڑے نیوٹرل رہے ہیں ابھی بھی وہ نیوٹرل ہی ہیں ،انہوں نے بہت اچھے طریقے سے بات کی ہے ،
انہوں نے کہاکہ اس دوران وہاں جب ڈی پی او آیا اس نے اپنے باس کے آرڈر کے مطابق ایسا پلٹا کیا کہ ہر چیز بدل کے رکھ دی،
انہوں نے کہا کہ اس نے بھی بہت مہارت کے ساتھ یہ کام کیا اورہمارے سارے ووٹ پھر دوسرے امیدوارکوچلے گئے۔











