لاہور(روشن پاکستان نیوز) آئی جی پنجاب عثمان انور نے مسیحی ملازمین کے لیے 10 ہزار روپے فی کس عیدی دینے کا اعلان کر دیا
سینٹرل پولیس آفس کے مسیحی افسران اور ملازمین کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں آئی جی پنجاب عثمان انور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
آئی جی پنجاب نے اچھی کارکردگی کے حامل مسیحی ملازمین کو تعریفی اسناد دیئے۔ اور پنجاب کے مسیحی ملازمین کو 10 ہزار روپے فی کس عیدی دینے کا اعلان کیا۔ عثمان انور نے کرسمس پر مسیحی ملازمین کے لیے اضافی تعطیل کا بھی اعلان کیا۔
مزید پڑھیں ؛ ایس ایچ او لیاقت علی بھٹی کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری
آئی جی پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔ اور پولیس مسیحی کمیونٹی کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ مسیحی سمیت 375 خواتین اقلیتی اہلکار بھی پنجاب پولیس کا اہم ترین جزو ہیں۔