جمعرات,  26 دسمبر 2024ء
علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

مظفرآباد: آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈاپورکے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔علی امین گنڈاپور کے خلاف آزادکشمیر کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں علی امین گنڈاپور کو 28 فروری کو الیکشن کمیشن آزادکشمیرکےروبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپورکی وزیراعلیٰ نامزدگی،فیصل کریم کنڈی کا بھی سخت ردعمل آگیا

یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف درخواست وکیل راجہ ذوالقرنین نے 2021 کے الیکشن کے دوران دائر کی تھی۔

مزید خبریں