جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
کیاہفتے کے روز عام تعطیل کی افواہ جھوٹ ہے ؟ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے حقیقت بتا دی

لاہور(روشن پاکستان نیوز )ہفتے کے روز انتخابی عملہ کے لئےتعطیل کی افواہ جھوٹ ہے، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اپنے نام سے پھیلائی گئی فیک نیوز کی حقیقت بتا دی۔

وزیر اعلیٰ سید محسن رضا نقوی نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ایک فیک نیوز کا عکس پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیک ہے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے نام سے ایک جھوٹی پوسٹ بنا کر سوشل پلیٹ فارم ایکس اور دیگر سوشل پلیٹ فارمز پر پھیلائی گئی جعلی خبر میں دعوی کیا گیا تھا کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ہفتہ کے روز پولنگ کے دن کام کرنے والے اساتذہ اور دیگر عملے کو ہفتے کل ہفتے کے روز دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کی جانب سے ایسی کوئی بات پوسٹ نہیں کی گئی تھی۔ انہوں نے اپنے اکاونت سے اس جعلی اطلاع کا عکس اس مختصر کیپشن کے ساتھ آج پوسٹ کیا کہ یہ فیک نیوز ہے۔

مزید خبریں