هفته,  27 جولائی 2024ء
ہمیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کرنا ہوگا،بلاول بھٹو

کراچی(روشن پاکستان نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کرنا ہوگا،جو نفرت کی سیاست کر رہے ہیں اس سے ملک تقسیم ہو رہا ہے ،سیاستدانوں کو ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہیے لیکن پی ٹی آئی اور مسلم لیگ(ن) نفرت اور تقسیم کی سیاست کررہی ہیں،پیپلز پارٹی ملک کو نفرت اور سیاسی بحران سے نکالے گی۔

تفصیلا ت کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کہا کہ سیاستدانوں کو ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہیے لیکن پی ٹی آئی اور مسلم لیگ(ن) نفرت اور تقسیم کی سیاست کررہی ہیں۔

انہوں کہا کہ جب لاڑکانہ وزیراعظم بناتا ہے تو پورے ملک کی نمائندگی ہوتی ہے۔ پرانے سیاستدان نفرت اور تقسیم کے علاوہ کچھ نہیں جانتے، ان کو اندازہ نہیں عوام کس مشکل میں ہیں،

پی ٹی آئی اور مسلم لیگ(ن) نفرت اور تقسیم کی سیاست کررہی ہیں،اگر وہ اس نفرت اور تقسیم کو ختم کرنے کی سیاست کریں تویہ ان کے لئے بھی اور ملک کے لئے بھی بہتر ہوگا،

انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان کا دل ٹوٹا ہوا اس کو جوڑیں گے ،

بلاول نے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جو وعدہ پورا کر کے دیکھاتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ہم اپنےبچوں کیلئےتعلیمی ادارےبنائیں گے،ہم عوام کےمسائل حل کریں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News