هفته,  27 جولائی 2024ء
علی امین گنڈاپوروزیراعلیٰ نامزد،عالمی تنظیمیں بھی سراپا احتجاج

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپورکی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانامزدگی پر عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی سراپا احتجاج ہیں، خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلی علی امین گنڈاپور سخت گوئی کیلیے شہرت رکھتے ہیں، وہ ماضی میں سیاسی مخالفین کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرتے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلی علی امین گنڈاپور سخت گوئی کیلیے شہرت رکھتے ہیں، وہ ماضی میں سیاسی مخالفین کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرتے آئے ہیں۔

علی امین گنڈاپور ماضی میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ بھی بدزبانی کرچکے ہیں جبکہ وہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں مہنگائی پر انوکھی منطقیں پیش کرتے رہے ہیں۔

نامزد وزیراعلی خیبر پختونخوا کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے، والد مرحوم میجر امین اللہ گنڈاپور سابق آمر پرویز مشرف کے دور میں نگراں کابینہ کا حصہ رہ چکے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے سیاسی سفر کا آغاز تحریک انصاف سے کیا، وہ 2013 سے 2018 تک خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن جبکہ 5 اکتوبر 2018 کو وفاقی وزیر کا قلمدان دیا گیا۔

علی امین گنڈاپور کا تعلق خیبرپختوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے پشتون گنڈاپور قوم کے سرگرم سیاسی خاندان میں علی امین گنڈاپور اپنے تین بھائیوں کی نسبت سب سے زیادہ شہرت رکھتے ہیں۔

علی امین گنڈاپور کا نام ملک کی معروف شخصیات میں آتا ہے، انہوں نے ابتدائی تعلیم پشاور کے مقامی اسکول سے حاصل کی اور ایم اے کی ڈگری گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان سے حاصل کی۔

علی امین گنڈاپور کو 5 اکتوبر 2018 کو امورِ کشمیر و گلگت بلتستان کے وفاقی وزیر کا قلمدان دیا گیا۔

علی امین گنڈاپور تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر بھی ہیں، سابق وفاقی وزیر اپنی شعلہ بیانی اور جذباتی انداز کی وجہ سے مشہور ہیں۔

اسلام آباد آزادی مارچ ہو یا لاہور زمان پارک پر پولیس کی چڑھائی، علی امین گنڈاپور کارکنوں کے ہمراہ عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے۔

وہ 9 مئی واقعات سے متعلق کیسز کے باعث روپوش رہے، تاہم 12 فروی 2024 کو ان کے والد میجر ریٹائر امین اللہ گنڈاپور کے انتقال کے بعد وہ منظر عام پر آئے۔

تاہم ابھی انہیں حال ہی میں تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے وزیراعلیٰ کے پی کے نامزد کیاگیا جس پر انسانی حقوق کی عالمی تنظمیں بھی سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے اس نامزدگی کو ناپسند کیا ہے جبکہ سوشل میڈیاصارفین نے بھی اس پر سخت ردعمل کااظہار کیاہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News