بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
27 ویں ترمیم کیخلاف مولانا فضل الرحمن نے کال دی تو لگ پتہ جائیگا ، شیخ رشید

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں ، 27 ویں ترمیم پر مولانا نے کال دی تو ان کو لگ پتہ جائے گا۔

ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آفریدی چیف جسٹس آیا ہے، آفریدیوں نے سکھوں، برٹش، روس اور امریکا کو شکست دی تھی، امید ہے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی ملک میں انصاف کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جسٹس منیب اختر اور جسٹس منصور علی شاہ نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا ، سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ جو ہو رہا اس پر کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ عمران خان اور مولانا فضل الرحمان دو ہی آدمیوں نے عزت بڑھائی ہے باقی سب نے اپنی عزت پر جھا ڑو پھیرا ہے۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے پہلا راؤنڈ جیت کر سب کو گھر کا رستہ دکھادیا، شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے 26 ویں ترمیم کا جنازہ نکالا ہے، یہ ترمیم ن اور ش سب کے گلے پڑے گی ان کو کچھ نہیں ملے گا، 27 ویں ترمیم کے خلاف مولانا فضل الرحمان کال دیں گے۔

مزید خبریں