جمعرات,  16 مئی 2024ء
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا بلوچستان میں حکومت بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے بلوچستان میں حکومت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے پہلے روز کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں سی ای سی پنجاب کے ارکان نے نگراں صوبائی حکومت کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کے ارکان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی نشستوں پر ڈاکہ ڈالا گیا، جو منتخب ہوئے وہ دوڑ میں شامل نہیں، جیتی ہوئی نشستوں پر نظر رکھنے والی صوبائی حکومت نے انتظامیہ کی مدد سے ہماری کامیابی کو شکست میں بدل دیا۔ .
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے سی ای سی نے پی پی بلوچستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے صوبے میں حکومت بنانے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای سی میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے دیگر جماعتوں سے رابطے کے لیے آج کے اجلاس میں کمیٹی بھی بنائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پہلے روز اجلاس میں کئی ارکان نے (ن) لیگ کی حکومت میں شامل نہ ہونے کی رائے دی جبکہ ارکان نے پی ٹی آئی کے آزاد ارکان سے بات کرنے کی بھی رائے دی۔
اجلاس میں تجویز دی گئی کہ (ن) لیگ حکومت بنائے اور مضبوط اپوزیشن بنائے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News