جمعرات,  17 جولائی 2025ء
آر آئی یو جے زیر اہتمام روزنامہ 92 نیوز سے صحافیوں کی جبری برطرفیوں کیخلاف 18اکتوبرکو احتجاجی مظاہرے کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) نے پرنٹ میڈیا بچاؤ تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔ اس تحریک کا آغاز روزنامہ 92 نیوز سے 40 سے زائد صحافیوں کی جبری برطرفیوں کے خلاف کیا گیا ہے۔ یونین کے اراکین اور صحافیوں نے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کرتے ہوئے 18 اکتوبر کو 92 نیوز اسلام آباد کے دفتر کے سامنے جمع ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک، نائب صدور بشیر عثمانی اور عمار برلاس، جنرل سیکرٹری آصف بشیر چوہدری نے اس احتجاج کی قیادت کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ یونین کے دیگر اہم عہدیداران میں رانا فرحان اسلم، کامران چوہدری، علی اختر، ندیم چوہدری، ناصر سلیم، غفران چشتی، رضوان گیلانی، ثوبیہ مشرف اور افشان قریشی شامل ہیں۔یونین کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ صحافیوں کی جبری برطرفیوں کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے تاکہ میڈیا کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: صحافی اسراراحمد کی گرفتاری کیخلاف آر آئی یو جے کا مظاہرہ

مزید خبریں