جمعه,  22 نومبر 2024ء
پی ٹی آئی کا پنجاب کے 8 شہروں میں احتجاج کا فیصلہ

لاہور (روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے 8 شہروں میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ‏تحریک انصاف نے 11 اکتوبر کو ملتان اور ساہیوال میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ‏12 اکتوبر کو گوجرانوالا اور سرگودھا میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ‏13 اکتوبر کو ڈی جی خان، 14 اکتوبر کو لاہور اور فیصل آباد میں احتجاج  کیا جائے گا۔ ‏تحریک انصاف نے قیادت کو اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔پنجاب میں احتجاج کے بعد اسلام آباد میں احتجاج کی دوبارہ کال دی جائے گی، ‏اسلام آباد میں احتجاج کی کال کا فیصلہ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کرے گی۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران مظاہرین کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکار چل بسا

مزید خبریں