منگل,  10 دسمبر 2024ء
مفتی عبدالقوی اہم فریضہ لیکر مختلف ریاستوں کے دورے پر روانہ ،دبئی پہنچ گئے

دبئی (روشن پاکستان نیوز)سوشل میڈیا پر شہر ت پانے والے مفتی عبدالقوی نے تجارت اور رزق حلال کے حوالے سے اپنا مختلف ریاستوں کے دورے کا آغاز کر دیا ہے اور اس سلسلے میں وہ دبئی پہنچے ہیں اوردوست واحباب سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے،پیر کو جاری کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں مفتی عبدالقوی نے کہا کہ الحمدللہ! ہم پروگرام کے مطابق آج سہ پہرچار بجے دبئی ایئرپورٹ پہنچے ،ماشاءاللہ! یہاں کا موسم بہت ہی زیادہ خوبصورت اور سہانا تھا، اور ایسا لگ رہا تھا کہ ہم شاید کسی یورپ کے ملک میں پہنچ گئے ہیں ،موسم بہت زیادہ خوشگوار تھا، اور ہم نے یہاں پر بہت ہی زیادہ انجوائے کیا،ان کا کہنا تھا کہ ابھی بھی اس وقت دبئی میں بارش ہو رہی ہے، انہوں نے کہا کہ آج سے چار مارچ تک ہم مختلف ریاستوں میں جائیں گے، مختلف دوستوں سے اور احباب سے ملاقاتیں ہوں گی،مفتی عبدالقوی نے کہاکہ یہ سفر ہمارا تجارتی حوالے سے، رزق حلال کے حوالے سے ،اور دوستوں کی محبت کے حوالے سے انشاءاللہ !مثالی ہوگا ،ویڈیو کے آخر میں انہوں نے ایک بار پھر ان تمام دوستوں اور احبا ب کا شکریہ ادا کیا جو دبئی میں ہیں یا دیگر ممالک میں قیام پذیر ہیں اور ہمارے پیغام کا انتظار کر رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ سب کو میری طرف سے پیاربھرا سلام اور بہت جلد ملاقات بھی ہو گی۔

مزید خبریں