منگل,  10  ستمبر 2024ء
گیم پھنس گئی ہے،باپ وزیراعظم بنتا ہے تو بیٹی وزیراعلیٰ نہیں بنے گی،فیصل وائوڈا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف وزیراعظم بنتے ہیں اور پیپلز پارٹی اتحاد کا حصہ نہیں بنتی تو پٹاخہ 6 ماہ میں بج جائے گا،یہ کنڈلی کا مسئلہ ہے باپ وزیراعظم بنتا ہے تو بیٹی وزیراعلیٰ نہیں بنے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگومیں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی وِن وِن والی پوزیشن پر کھڑی ہے، پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحادی حکومت بنے گی، پیپلز پارٹی والے سب کچھ دبوچ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف وزیراعظم بنتے ہیں تو مریم نواز وزیراعلیٰ نہیں بنیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ زیادہ چانسز ہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف کو ہونا چاہیے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News