بدھ,  18  ستمبر 2024ء
عام انتخابات میں حصہ لینے پر عمران خان اور عاصم منیر کو کتنے ووٹ ملے؟

فیصل آباد(روشن پاکستان نیوز)عام انتخابات 2024 میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر ہوئے مقابلوں کے تمام نتائج کا اعلان ہوچکا ہے، جس میں بظاہر عاصم منیر کے مقابلے عمران خان کا پلڑا بھاری رہا ۔

قومی اسمبلی حلقہ این اے 99 فیصل آباد میں میں عمران خان نے عاصم منیر سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ۔ ویسے تو اس حلقے سے آزاد امیدوار عمر فاروق نے ایک لاکھ 20 ہزار 686 ووٹ لے کر جیت حاصل کی ، لیکن یہاں سے کھڑے امیدوار عمران خان نے 15 ہزار 96 ووٹ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی،

جبکہ عاصم منیر 2 ہزار 809 ووٹ لے کر دسویں نمبر پر آئے ۔ یادرہے کہ عام انتخابات 2024میں عاصم منیر جماعت اسلامی کے امیدوار تھے اور عمران خان نے تحریک لبیک پاکستان کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیا ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News