پیر,  24 نومبر 2025ء
نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے گجرات پانی میں ڈوب گیا

گجرات(شہزاد انور ملک)گجرات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسے، تو پورا شہر دریا کا منظر پیش کرنے لگا،نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے پانی گھروں میں داخل ہو گیا، اور ہر گلی محلے میں 3 فٹ تک پانی جمع ہو گیا ہے۔ گجرات میں کچہری روڈ ،جیل روڈ،رحمان شہید روڈسمیت ملحقہ سٹرکوں پر پانی جمع ہے۔

مقامی شہریوں نے کہا کہ گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔گجرات میں نکاسی آب سے متعلق کسی بھی حکومت نےکوئی کام نہیں کیا، صرف عوام کو ورغلایا اور ووٹ لیا۔ الیکشن سے پہلے سیاستدان وعدے تو کرلیتے ہیں لیکن عملی کام نہ ہونے کے برابر، ایک شہری نے کہا کہ اس وقت گجرات کا سارا شہر پانی میں ڈوبا ہواہے۔ ممبران قومی اسمبلی ہو یا صوبائی اسمبلی ، کروڑوں کے فنڈ ز ملتے ہیں لیکن یہ پیسہ عوام کے اصل مسائل پر خرچ نہیں ہوتا۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ گجرات شہر کا دورہ کریں اور یہاں کے عوام کے چھوٹے چھوٹے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کریں۔

مزید پڑھیں: گجرات، قصائیوں کی من مانیاں جاری، شہریوں کا وزیراعلیٰ پنجاب سے بھر پورکارروئی کا مطالبہ

مزید خبریں