هفته,  21  ستمبر 2024ء
امریکی صدارتی انتخابات ، 3 ریاستوں میں قبل از وقت ووٹنگ کا آغاز

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) امریکا میں 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے ورجینیا، منی سوٹا اور ساؤتھ ڈکوٹا میں قبل از وقت ووٹنگ کا آغاز ہو گیا۔

تینوں ریاستوں میں امریکی اپنے پسندیدہ امیدوار کو ذاتی حیثیت میں پولنگ اسٹیشن جا کر ووٹ ڈال رہے ہیں۔

ابتدائی ووٹنگ رائے شماری کے روز بھیڑ اور رش سے بچنے کے لیے کی جاتی ہے جس میں ڈاک، ای میل یا ووٹرز پولنگ کے مقامات پر جا کر ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: جے یو آئی (ف) کو انٹراپارٹی انتخابات کرانے کیلئے 60 روز کی مہلت

ابتدائی ووٹنگ کو مقبولیت گزشتہ صدارتی الیکشن میں ملی تھی جب کورونا وباء کے باعث 100 ملین سے زیادہ ووٹرز نے انتخابات کے روز سے قبل بذریعہ ڈاک یا ذاتی طور پر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا، جس کے بعد کئی ریاستوں نے اس آپشن کو اس بار بھی جاری رکھا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News