پیر,  07 اکتوبر 2024ء
اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردو نواح میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردو نواح میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد کے علاوہ راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

خیبرپختونخوا کے اضلاع سوات اور اس کے گردونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، اس کے علاوہ کوہاٹ، مردان اور پشاور کے اطراف میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے سے ملک کے کسی حصے سے تاحال جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں

مزید خبریں