پیر,  04 نومبر 2024ء
کثیر تعداد میں پولنگ کیلئے نکلنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں،بیرسٹرگوہر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمابیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 8فروری پاکستان کی جمہوری تاریخ کا اہم ترین دن تھا،کثیر تعداد میں پولنگ کیلئے نکلنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سوشل میڈیاپر جاری اپنے ایک ویڈیو بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہاکہ نتائج موصول ہونےکا سلسلہ جاری ہےاور تحریک انصاف کو 150سے زائد نشستوں پر برتری حاصل ہے، تاہم نتائج کی وصولی کا عمل تاخیر کا شکار ہے۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن قانونی طور پر 2 بجے تک انتخابات کے اعلان کا پابند ہے۔

آخر میں ان کا کہنا تھا کہ کارکنان فارم 47 کے حصول تک ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر موجود رہیں۔ تحریک انصاف فیصلہ کن برتری سے حکومتیں قائم کرے گی، ان شاء اللہ!

مزید خبریں