بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
نوازشریف نے شکست تسلیم کر کے اپوزیشن میں بیٹھنے کافیصلہ کیا ہے،مفتی قوی

ملتان(روشن پاکستان نیوز)مفتی عبدالقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے اوراپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے،جبکہ اللہ تعالیٰ نے مظلوموں کی مددفرمائی ہے اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ تمام امیدوارکامیاب ہوئے ہیں،

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں مفتی عبدالقویٰ نے کہاکہ ن لیگ کے سربراہ میاں نوازشریف نے انتخابات 2024میں اپنی شکست تسلیم کر لی ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپوزیشن بینچوں میں بیٹھیں گے،

انہوں نے کہاکہ نوازشریف اگلے دو دن تک دبئی روانہ ہوجائینگے جہاں اس حوالے سے وہ اہم اعلان بھی کرینگے،مفتی قوی نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے مظلوموں کی مددفرمائی ہے اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ تمام امیدوارکامیاب ہوئے ہیں،

اب اللہ سے دعا ہے کہ اس ملک میں لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کو عبرتناک سزادی جائے اور اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔

مزید خبریں