هفته,  12 اکتوبر 2024ء
عمرایوب کا مرکزاورصوبوں میں پی ٹی آئی کی حکومتیں بنانے کا دعویٰ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزادارکان کے ساتھ مرکز اور صوبوں میں حکومتیں بنانے جارہے ہیں،

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیاپر جاری اپنے ایک مختصر ویڈیو بیان میں تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے غیرملکی میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزادارکان دوتہائی اکثریت سے وفاق میں حکومت بنائینگے ،انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ صوبوں میں بھی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ جیتنے والے ارکان کی مددسے پی ٹی آئی حکومت بنانے جارہی ہے،

نہوں نے اس موقع پر واضح کیا کہ الیکشن کے نتائج نہ روکے جائیں،انہوں نے کسی بھی قسم کی دھاندلی پر بھی انتباہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارملک میں وفاقی او رصوبائی نشستوں پر اپنے مدمقابل امیدواروں سے جیت چکے ہیں،

انہوں نے زور دیکر کہا کہ تحریک انصاف کو فی الفور صاف شفاف اورپرامن طریقے سے نئی حکومت سونپ دی جائے۔

مزید خبریں