اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد پولیس نے کہاہے کہ ہوائی فائرنگ پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہاکہ انتخابات 2024 کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، اگر کسی علاقے میں فائرنگ یا ہنگامہ آرائی ہو توشہری فوری پولیس کو اطلاع دیں۔
ان کا کہناتھا کہ اسلام آباد پولیس کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہے۔