منگل,  10  ستمبر 2024ء
پی ٹی آئی کی خاتون ووٹر چند ٹکوں کی خاطرووٹ بیچنے والوں پر برس پڑیں

لاہور(روشن پاکستان نیوز)پی ٹی آئی کی خاتون ووٹر اورسپورٹر نے ووٹ بیچنے والوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ضمیر کا سوداکرنے والے دنیاوآخرت میں جوابدہ ہونگے،میرا ضمیر مطمئن ہے ، میں نے اپنا ووٹ نہیں بیچا،ویسے بھی پانچ ہزار سے میرا صرف ایک سوٹ آنا ہے ،اور سوٹ میر ے پاس پہلے سے ہی موجودہے،

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی خاتون ووٹر اورسپورٹر نے کہاکہ انتخابات کے موقع پر بعض سیاسی جماعتوں کے لیڈرزنے ووٹ خریدے اور بے ضمیر لوگوں نے اپنے ووٹ چند پیسوں کی خاطر بیچ ڈالے،مگرمیں اپنے ضمیر کا سودانہیں کرسکتی،انہوں نے کہاکہ پانچ ،پانچ ہزار کے ووٹ خریدے گئے،پانچ ہزار سے میرا صرف ایک سوٹ آنا ہے اور سوٹ میرے پاس پہلے سے موجود ہے ،

خاتون نے کہاکہ میرا ووٹ صرف اور صرف عمران خان کا ہے،میں چاہوں تو لاکھوں روپے حاصل کر کے اپنا اور اپنی فیملی کاووٹ بیچ سکتی ہوں،میری فیملی کے چھ ووٹ ہیں لیکن میں ایسا کر کے اپنی دنیا وآخرت تباہ نہیں کرنا چاہتی،

انہوں نے کہاکہ ووٹ میں نے حق اور سچ کو دیا ہے اورپی ٹی آئی کو ووٹ دیکر میرا ضمیر بھی مطمئن ہے،ان کا کہنا تھا کہ نہ میں چند ٹکوں کی خاطر بکی ہوں نہ بکوں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News