هفته,  27 جولائی 2024ء
موبائل سروس کی بندش کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنرکااہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ ہم کہیں موبائل سروس کھول دیں اور دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوجائے تو کون ذمہ دار ہوگا؟ گزشتہ روز بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ہوئے، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا وزارت داخلہ اور ایجنسیز کا کام ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موبائل فون نیٹ ورک کی بحالی کیلئے حکومت سے رابطے میں ہیں،جب ممکن ہوگا انٹرنیٹ سروس بحال کر دی جائے گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ انتخابی عمل بخیر و عافیت مکمل ہوگا، ریٹرننگ افسران 9 فروری دو بجے تک نتائج دیں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News